ایف پی سی سی آئی نے ایکسپورٹ ری فنانس شرح سود کمی کا خیرمقدم کیا

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بینکنگ سیکٹر کی جانب سے ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلٹی (ای آر ایف) کی شرح سود میں 3 فیصد کمی کا خیرمقدم کیا،

 جس سے برآمد کنندگان کی لاگت 4.50 فیصد رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام برآمدی صنعت کے لیے بروقت لائف لائن ہے اور پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے میں مدد دے گا۔

عاطف شیخ نے بتایا کہ اس کمی سے صنعتی قرضوں کے حصول میں آسانی آئے گی، ایس ایم ای شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی، اور سالانہ برآمدات میں مثبت اضافہ ممکن ہوگا۔

 ایف پی سی سی آئی کے مطابق یہ مالیاتی سہولت ملکی برآمدی شعبے کی مسابقت مضبوط کرنے اور کاروباری لاگت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔