کراچی کی صنعتیں پانی کی قلت سے بحران کا شکار، برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

کراچی ( لیبر نیوز کارمرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) نے خبردار کیا ہے کہ شہر کے صنعتی علاقوں میں پانی کی مسلسل قلت نے فیکٹریوں کو بحران میں ڈال دیا ہے، جس سے صنعتی پیداوار کم اور برآمدات متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے

کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور ٹھیکیداروں کے تنازعات کی وجہ سے پانی کی فراہمی معطل ہو رہی ہے، جس سے کئی فیکٹریاں جزوی یا مکمل بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکز ہے اور پانی کی کمی سے پیداوار کی لاگت بڑھ رہی ہے اور لاکھوں مزدوروں کا روزگار خطرے میں ہے

کاٹی نے وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور متعلقہ حکام سے فوری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔