لیبر کوڈ کے خلاف مزدور ریلی، نج کاری کا مزدور دشمن عمل فی الفور ختم کیا جائے

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک ) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان اور دیگر مزدور تنظیموں لیبر کوڈ کے خلاف مزدور ریلی نکالی نکالی گئی

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ناصر منصور، زہرا خان اور دیگر مزدور رہنماؤں نے لیبر کوڈ پر نظرثانی، ٹھیکہ داری نظام کے خاتمے، ای او بی آئی، سوشل سیکیورٹی کی فراہمی اور کم از کم اجرت پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

مقررین نے کہا کہ محنت کشوں کی برطرفیوں، پولیس کارروائیوں اور یونین سازی میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا  انہوں نے کہا کہ پبلک اداروں کی نج کاری کا مزدور دشمن عمل فی الفور ختم کیا جائے کیونکہ اس سے نہ صرف روزگار متاثر ہو رہا ہے بلکہ قومی اثاثے بھی خطرے میں پڑ رہے ہیں

مزدور رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ڈاک لیبر بورڈ کے مزدوروں کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں اور فیکٹری ایکٹ کے تحت مزدور نمائندگی کو یقینی بنایا جائے