سیسی میں جونئیر کلرک سنیارٹی لسٹ پر تحفظات، شفاف ڈی پی سی کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی کے جونئیر کلرک اسٹاف میں سنیارٹی لسٹ کی تیاری اور ترقیوں کے عمل پر تحفظات سامنے آئے ہیں

ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ جونئیر کلرک کی ڈی پی سی جلد اور شفاف طریقے سے منعقد کی جائے تاکہ حق داروں کو میرٹ پر ترقی مل سکے۔ انتظامیہ یا یونین کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔

سیسی عملے کا کہنا ہے کہ سنیارٹی لسٹ منصفانہ اور شفاف انداز میں مرتب نہیں کی گئی جس کے باعث ترقیوں کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں اور بے چینی پائی جا رہی ہ

بعض ملازمین نے موجودہ سی بی اے یونین کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹاف نے اعتماد کے ساتھ نمائندگی سونپی تھی، تاہم مسائل کے حل میں پیش رفت نظر نہیں آ رہی ہے