اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نگینہ میمن مبینہ غنڈہ گردی پر برطرف
سکھر / لاڑکانہ ( محمد اکرام، نمئاندہ لیبر نیوز ) وزیرِ محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر لاڑکانہ نگینہ میمن کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے اور انکوائری کرانے کی ہدایات جاری کر دیں، سیکرٹری محنت سندھ نے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاڑکانہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نگینہ میمن کی دکانداروں کو دھمکانے کی شکایات سامنے آئی ہیں ریشم گلی کے تاجروں نے ہراسانی اور مفت سامان لینے کے الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سپر اسٹور کے عملے کو دھمکایا اور کہا تم مجھے مفت سامان دینے سے انکار کر رہے ہو، اب میں دیکھ لوں گی
متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نگینہ آئے روز دکانوں پر آکر قیمتی اشیاء مفت میں لے جاتی ہیں، تاجر برادری نے شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا جس پر وزارت محنت کی جناب سے ایکشن لیا گیا