پاکستان ٹرائی پارٹائٹ الائنس برائے جَسٹ ٹرانزیشن کا پہلا اجلاس
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان ٹرائی پارٹائٹ الائنس برائے جَسٹ ٹرانزیشن کے پہلے اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں خطاب کیا گیا۔
اجلاس میں حکومت، آجر اور کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے اقدامات پر بات ہوئی تاکہ پاکستان کی گرین ٹرانزیشن کو باعزت روزگار، پیداواریت اور مسابقت کے فروغ کا ذریعہ بنایا جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق یہ الائنس ملک کی پائیدار، جامع اور مستحکم اقتصادی تبدیلی کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
شرکاء نے زور دیا کہ مشترکہ حکمت عملی اور تعاون کے ذریعے ماحول دوست تبدیلی کے فوائد تمام فریقین تک پہنچائے جائیں گے اور اقتصادی ترقی کے عمل میں سب کا حصہ یقینی بنایا جائے گا۔