مزدوروں کے بچوں کو بروقت اسکالرشپ ادائیگی کا فیصلہ
پشاور ( محمد عبداللہ، نمائندہ لیبر نیوز ) ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا میں سال 2023-2024 کے اسکالرشپ ری ایمبرسمنٹ کیسز پر غور کے لیے چوتھی صوبائی اسکرونٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
اجلاس کی صدارت چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کیپٹن (ر) میان عادل اقبال نے کی اجلاس میں ڈی جی ای ایس ایس آئی، سیکرٹری بورڈ شیر عالم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسکالرشپ اور آجر و ملازمین کے نمائندے بھی شریک تھے
کمیٹی نے تمام کیسز کا تفصیل سے جائزہ لیا تاکہ مستحق مزدوروں اور ان کے بچوں کو اسکالرشپ کی رقم بروقت مل سکے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ادائیگیاں میرٹ اور شفاف طریقے سے کی جائیں اور مزدور خاندانوں کی تعلیمی مدد کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔