محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ و فلاح کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

کوئٹہ (حنظلہ عماد ، نمائندہ لیبر نیوز ) نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عمر حیات اور ورکرز اتحاد فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں نے ایک اہم میٹنگ کی، جس میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، فلاح اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو ہوئی

میٹنگ میں آئندہ کے لائحۂ عمل، باہمی اتحاد و تعاون، اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ و فلاح کے لیے مشترکہ جدوجہد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیبر کے مسائل کے حل اور مزدور دوست اقدامات کے لیے مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے

شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ لیبر کے مسائل کے حل اور مزدور دوست اقدامات کے لیے مشترکہ عملی اقدامات کیے جائیں گے اور یہ ملاقات اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ محنت کش طبقے کے روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ثابت ہوگی۔