امریکا میں مقامی لیبر کی کمی، 65 ہزار اضافی ایچ ٹو بی ویزے جاری
واشنگٹن ( فضا امبر، نمائندہ لیبر نیوز ) امریکا نے مقامی لیبر کی کمی کے پیش نظر تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ ٹو بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے ستمبر 2026 کے اختتام تک جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ویزے ان کمپنیوں کو دیے جائیں گے جو مقامی افرادی قوت کی کمی کے باعث مالی نقصان کا شکار ہیں
اس اقدام کے بعد سالانہ دستیاب ایچ ٹو بی ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اضافی ویزوں سے تعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جہاں مزدوروں کی شدید قلت ہے
ہوٹل اور تعمیراتی شعبے طویل عرصے سے اضافی ویزوں کے مطالبے میں سرگرم تھے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باوجود کاروباری دباؤ کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔