لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آگ، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک )  لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک پلاسٹک گودام میں آتشزدگی کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، جسے چیف فائر آفیسر کے ایم سی نے تیسرے درجے کی آگ قرار دیا۔ 10 فائر ٹینڈرز، باوزر اور دو اسنارکل موقع پر روانہ کیے گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے متاثرہ فیکٹری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ متاثرہ مزدوروں اور اہل خانہ کو فوری مدد فراہم کی جائے

 ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی اور مختلف ادارے آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں