مہران لیبر فیڈریشن کی پروقار تقریب، محنت کشوں کے حقوق کا عزم

اوباڑو ( نجم ملک ، نمائندہ لیبر نیوز ) مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو کی رہائش گاہ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب میں ڈائریکٹر لیبر سکھر لالہ اصغر علی پٹھان، مرکزی قائدین اور اینگرو فرٹیلائزر کے نمائندے شریک ہوئے۔ تقریب میں شرکا نے محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے جائز مسائل کے حل اور ملک میں ترقی میں مزدوروں کے کردار کو سراہا گیا

اس موقع پر مزدور رہنماؤں میاں عبدالرحیم بھارو، راحب علی سمیجو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ فیڈریشن ہمیشہ محنت کشوں کو بنیادی سہولیات، ملازمت کا تحفظ اور باعزت کام کا ماحول فراہم کرنے کے لیے قیادت کا کردار ادا کرے گی، تاکہ مزدور ملکی ترقی میں مؤثر اور باعزت حصہ دار بن سکیں