یومِ یکجہتیٔ کشمیر، پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد کی حامی رہے گی، سعید غنی

کراچی ( محمد کامران، نمائندہ لیبر نیوز ) وزیر محنت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کی روشنی میں کشمیری عوام کی آزادی تک ان کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک دیرینہ انسانی مسئلہ ہے، جس پر کشمیری عوام کئی دہائیوں سے قربانیاں دے رہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم اقوام کی حمایت کی ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوں گے