ریڈ کارڈ مہم : آئی ایل او کا  عالمی سطح پر بچوں کی محنت کے خاتمے کے لیے مہم کا آغاز

اسلام آباد ( ثنا اعجاز ، ہیڈ لیبر نیوز چائلڈ لیبر ڈیسک) بین الاقوامی ادارہ محنت آئی ایل او نے ریڈ کارڈ ٹو چائلڈ لیبر مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے مہم کا مقصد دنیا بھر میں بچوں کی محنت کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے

ریڈ کارڈ مہم کے ذریعے افراد اور اداروں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ قانونی تحفظ، سماجی بہبود اور خاندانوں کی معاونت کے اقدامات میں حصہ لیں۔ یہ مہم مراکش میں منعقد ہونے والی چھٹی عالمی کانفرنس برائے خاتمۂ بچوں کی محنت سے بھی منسلک ہے، جس میں عملی حکمتِ عملیوں پر زور دیا جائے گا

 ریڈ کارڈ تو چائلڈ لیبر کی عالمی مہم کے تحت عالمی حکومتیں، نجی شعبہ، مزدور و آجر تنظیمیں، سول سوسائٹی، تعلیمی ادارے اور میڈیا مشترکہ طور پر بچوں کے تحفظ اور تعلیم کے فروغ کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، تا کہ بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے