کراس سبسڈی کا خاتمہ صنعتی شعبے کے لیے خوش آئند، ایل سی سی آئی

لاہور ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمٰن سیگل نے صنعتی شعبے پر عائد 102 ارب روپے کی کراس سبسڈی کے خاتمے کو حکومت کا مثبت اور بروقت فیصلہ قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی صنعت کو بڑا ریلیف ملے گا اور پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی تاجروں اور کمرشل صارفین پر عائد 90 ارب روپے کی کراس سبسڈی بھی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کے مطابق بجلی کے نرخوں میں 4.04 روپے فی یونٹ کمی اور کراس سبسڈی کا خاتمہ صنعت کو عالمی مسابقت، خصوصاً بھارت اور یورپی یونین کے ممکنہ تجارتی معاہدے کے تناظر میں سہارا دے گا۔

انہوں نے حکومت سے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے، سپر ٹیکس کی اقساط میں سہولت اور کاروباری لاگت کم کرنے کے اقدامات پر زور دیا تاکہ معاشی سرگرمیاں بحال اور برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔