برآمدی صنعت کے لیے مراعاتی پیکیج خوش آئند، ادیب اقبال شیخ
لاہور ( مدثر خان ، لیبرنیوز ) پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون کے سابق چیئرمین ادیب اقبال شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کے برآمدی صنعت کے لیے حالیہ مراعاتی پیکیج کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملکی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی اور عالمی مسابقت بڑھانے کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کی برآمدات کو بھارت اور یورپی یونین کے متوقع آزاد تجارتی معاہدے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں
ادیب اقبال شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ برآمد کنندگان کے تحفظ کے لیے فوری پالیسی سازی، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام اور
یورپی یونین میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زیرو فیصد جی ایس ٹی نظام اور بنگلہ دیش کی طرز پر لیبر قوانین میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاری بڑھے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔