صنعتوں میں کنٹریکٹ سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ ، لیبر ماہرین

کراچی ( فیضان شیخ، نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام سینٹر میں اجرتوں سے متعلق کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صنعتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

 کانفرنس میں مقررین نے مہنگائی کے تناسب سے کم از کم اجرت میں باقاعدہ اور سہ ماہی بنیادوں پر نظرثانی، لیبر قوانین کے مؤثر نفاذ اور محنت کشوں کے معاشی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا

اجرتوں سے متعلق کانفرنس میں معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی، سینئر صحافی حسین نقی، ڈائریکٹر عباس حیدر، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سندھ کے صدر عبداللطیف نظامانی، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر ریاض احمد شیخ، لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب جنیدی، کنٹری ڈائریکٹر اکارڈ انٹرنیشنل ذوالفقار شاہ، ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی زہرہ خان اور سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی قوت ساجد جمال ابڑو سمیت دیگر نے خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ کنٹریکٹ سسٹم کے نام پر مزدوروں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور آئین و لیبر قوانین کے تحت ہر مزدور کم سے کم اُجرت، سوشل سیکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا حقدار ہے