ابوظہبی ڈائیلاگ اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستانی محنت کشوں کے حقوق اجاگر
ابوظہبی ( رئیس احمد، نمائندہ لیبر نیوز متحدہ عرب امارات ) چیئرمین ای او بی آئی اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نے ابوظہبی ڈائیلاگ اور ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2026 میں شرکت کی
جہاں پاکستانی محنت کشوں کے حقوق، اوورسیز ملازمین کے تحفظ اور روزگار کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفد نے عالمی رہنماؤں اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے مزدوروں کے فلاحی نظام کو مزید مضبوط بنانے، سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر زور دیا۔
اجلاس کے دوران پاکستان کے انسانی وسائل کے شعبے میں جاری اصلاحات، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔
شرکا کے مطابق ان عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا گیا، جو بیرونِ ملک کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کے بہتر مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔