کان کن مزدوروں کی فلاح کے لیے باڈی قائم کی جائے، عدالتی حکم

پشاور ( محمد عبداللہ، نمائندہ لیبر نیوز ) پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں کان کن مزدوروں کے مسائل حل کرنے اور فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لیے ایک مستقل باڈی بنانے کا حکم دیا ہے

عدالت نے وزرات معدنیات کے سیکریٹری کو سات دن میں نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ فیصلہ آل کے پی لیبر ایسوسی ایشن کی درخواست پر آیا، جس میں مزدوروں کے انشورنس، پنشن، صحت، تعلیمی اسکالرشپ اور شادی گرانٹ جیسے فوائد شامل کرنے کی سفارش کی گئی

 عدالت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ 60 دن میں تفصیلی حکمت عملی اور رپورٹ پیش کریں۔ موجودہ رجسٹرڈ مزدور تقریباً 28 ہزار ہیں، جبکہ حقیقی تعداد 1.5 لاکھ کے قریب ہے