مزدور حقوق کے لیئے تمام تنظیموں کا مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی، ملی لیبر فیڈریشن

پشاور ( محمد عبداللہ نمائندہ لیبر نیوز ) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا جبران نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزدور طبقے کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کے لیے تمام تنظیموں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، وہ پشاور میں مزدوروں سے متعلق پروگراموں کی تیاری کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے

اجلاس میں ملی لیبر فیڈریشن اور باٹا ورکرز یونین کی مرکزی قیادت سمیت مزدور رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس کے دوران ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدررانا جبران نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ آواز بلند کرنے کے عمل جاری رہے گا

اجلاس میں 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظاہروں اور تقریبات جبکہ 6 فروری کو نشتر ہال پشاور میں ہونے والے مزدور پروگرام کی عملی منصوبہ بندی پر بھی غور کیا گیا