سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں تبادلہ

کراچی ( معاز مغل، نمائندہ لیبر نیوز )  سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کے ہیڈ آفس نے انتظامی امور کے تحت عبدالجبّار سولنگی  کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق سیسی سائٹ سرکل میں خدمات انجام دینے والے عبدالجبّار سولنگی کو سائٹ سرکل سے تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سیسی ہیڈ آفس میں تعینات کر دیا گیا ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تبادلہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گا آفس آرڈر پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ثناءاللہ خان کے دستخط موجود ہیں