صنتعی کمیونٹی کو ڈیجیٹل گورننس کی فراہمی بہتر بنائی جائے ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوقت، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رحمن اللہ خان نے نادرا اسلام آباد کے ڈائریکٹر سید گوہر عباس جعفری کے ساتھ زوم میٹنگ کی
اجلاس میں میں واقع نادرا سہولت مرکز کی سروس ڈلیوری، شہری سہولت اور عملی کارکردگی بہتر بنانے پر بات کی گئی شرکاء نے ڈیجیٹل گورننس اور صنتعی کمیونٹی کے مفاد میں خدمات کی بہتری پر بھی تبادلہ خیال کیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اقدامات کے ذریعے نادرا سہولت مرکز کی کارکردگی میں اضافہ اور شہریوں کے لیے تیز اور مؤثر سروس فراہم کی جائے گی، تاکہ عوامی خدمت اور صنعتی ماحول میں بہتری لائی جا سکے