عالمی یونین کا نیکسپیریا سے برطرف ملازمین بحال کرنے کا مطالبہ
کوالالپمور ( سلمان احمد، نمائندہ لیبر نیوز ملائشیاء ) عالمی یونین نے نیکسپیریا ملائشیا سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونین توڑنے کی کارروائیاں فوری بند کرے اور برطرف کیے گئے یونین کے تمام اراکین کو بحال کرے
عالمی یونین کے مطابق یہ برطرفیاں محنت کشوں کے جائز حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور ایسی کارروائیاں محنت کشوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کے مترادف ہیں عالمی یونین نے کمپنی پر زور دیا کہ وہ آئینی و قانونی حقوق کا احترام کرے اور برطرف ملازمین کو فوری بحال کرتے ہوئے مستقبل میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت اقدامات کرے
عالمی یونین نے اس سلسلے میں واضح کیا کہ برطرفیاں محنت کشوں کے بنیادی حقوق کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور انہیں فوری طور پر درست کیا جانا چاہیے