اپٹما کا بجلی کے موجودہ ٹیرف پر شدید تحفظات کا اظہار
لاہور ( کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے بجلی کے موجودہ ٹیرف پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ چیئرمین کامران ارشد نے کہا کہ پاکستان میں صنعتی بجلی کی قیمت فی یونٹ 12 سینٹ سے زائد ہے
انہوں نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک میں یہ 5 سے 7.5 سینٹ کے درمیان ہے مہنگی توانائی اور کراس سبسڈی کے نظام نے ملکی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے
انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل پانچ ماہ سے کمی ہو رہی ہے اور صرف دسمبر 2025 میں 8 فیصد کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ کامران ارشد نے حکومت سے اپیل کی کہ فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ صنعتی لاگت کم، برآمدات بڑھیں اور ملکی معیشت مستحکم ہو سکے