نیسلے پاکستان میں 6 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ڈیووس (راحیلہ الطاف نمائندہ لیبر نیوز سویٹزرلینڈ) عالمی اقتصادی فورم ڈیووس 2026 کے موقع پر فوڈ اینڈ بیوریج کی بڑی کمپنی نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے کاروباری آپریشنز میں 6 کروڑ ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کرے گا

کمپنی نے پاکستان کو علاقائی مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ مرکز کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان سے 26 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جائیں گی

نیسلے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی آبادی اور غذائی ضروریات صنعت کے لیے موزوں ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور نجی شعبے کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔ سرمایہ کاری سے ملازمتیں بڑھیں گی اور برآمدات میں اضافہ متوقع ہے