سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ملازمین کے مسائل پر پیش رفت

کراچی ( فیضان شیخ، نمائندہ لیبر نیوز ) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ سعید صالح جمانی سے ملاقات کی ہے، جس میں ملازمین اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منظور احمد اور حنا حامد نے ملازمین کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا

ذرائع نے لیبر نیوز کو بتایا کہ سیکرٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے تین ماہ سے التوا کا شکار 40 ملازمین کی ٹائم اسکیل اور اپ گریڈیشن فائلوں پر فوری احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی اور اپ گریڈیشن کے بقایا جات کی ادائیگی سمیت 2024 میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے واجبات فوری جاری کرنے احکامات دیئے گئے

جبکہ بورڈ ملازمین کے لیے کلفٹن کے نجی اسپتال اور این آئی سی وی ڈی کے پینل کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا

سیکرٹری بورڈ سعید صالح جمانی نے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کرپشن میں ملوث

دوسری جانب  ایسوسی ایشن کا  جہیز گرانٹ اور اسکالرشپ کو بحال کرنے پر وزیر محنت سندھ سعید غنی، سیکریٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ سعید جمانی، ڈی جی ورکر ویلفیئر بورڈ شہلا کاشف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ملازمین کی فلاح و بہود کے لیئے عمل خوشحالی کا باعث ہےعناصر کے
خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے