وزیر محنت پنجاب کا سوشل سکیورٹی ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایات
لاہور ( مدثر خان، بیورو چیف ) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے سوشل سکیورٹی ہسپتال شیخوپورہ اور ٹویو ناسک فیکٹری میں قائم سوشل سکیورٹی ڈسپنسری کا دورہ کیا ہے اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں و ان کے اہل خانہ سے سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں
صوبائی وزیر نے ہسپتال کے لیے نئے بیڈز، جدید طبی آلات کی خریداری اور ادارے کی ری ویمپنگ کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ محنت کش معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ دورے کے دوران متعلقہ افسران و منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا