متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب کا اجلاس، ای او بی آئی فیصلے پر اظہارِ اطمینان

لاہور (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) متحدہ لیبر فیڈریشن پنجاب پاکستان کے اجلاس میں ای او بی آئی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ بیمہ دار مدت کے شمار سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو وفاقی آئینی عدالت نے مسترد کر دیا ہے

 جس کے بعد 15 سال سے کم اور ساڑھے چودہ سال سے زائد ملازمت رکھنے والے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑھاپا پنشن کی ادائیگی کے احکامات جاری ہوئے ہیں

اجلاس میں کم از کم ماہانہ پنشن میں اضافے اور ای او بی آئی مسائل پر مشاورتی اجلاس بلانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں مختلف یونین نمائندگان اور کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز مرحوم مزدور رہنما چوہدری شوکت علی کے انتقال پر تعزیت سے ہوا، شرکاء نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی