مزدوروں کے باعزت روزگار کے فروغ پر اجلاس

لاہور (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کے فروغ اور باعزت روزگار کے قیام کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں عالمی ادارۂ محنت آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر، صوبائی وزیرِ محنت، سیکرٹری محنت، ڈائریکٹر جنرل محنت اور پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر شرکت کی

 اجلاس میں محکمۂ محنت کی موجودہ اور آئندہ ترجیحات، مختلف شعبوں میں مزدوروں کو درپیش مسائل اور فوری معاونت کی ضرورت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے عالمی ادارۂ محنت کے تعاون سے محفوظ، باوقار اور پائیدار روزگار کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں صنعتی تعلقات کو بہتر بنانے اور کام کے حالات میں بہتری کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا

اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ حکومتی اداروں، مزدور تنظیموں اور عالمی شراکت داروں کے باہمی تعاون سے مزدور دوست پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکتا ہے، جس سے محنت کش طبقے کو حقیقی فائدہ پہنچے گا۔