سوشل سیکیورٹی کے تحت دل کی سرجری، محنت کش کے لیے مالی معاونت
کراچی (معاذ مغل، نمائندہ لیبر نیوز) سندھ سوشل سیکیورٹی کے تحت محنت کش کے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی گئی ہے، ادارے کے ایک سیکورڈ ورکر کو دل کی سرجری کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے کا چیک جاری کیا گیا ہے
دل کے عارضے میں مبتلا محنت کش نے لیبر نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمشنر سیسی ہادی بخش، ایم اے سعادت میمن، ایم ایس لانڈہی ہسپتال ظفر قائم خانی اور ڈی ایم ایس ذوالفقار میمن کی مشترکہ کاوشوں سے متعلقہ حکام نے بروقت انتظامات مکمل کرتے ہوئے ان کے علاج کی راہ ہموار کی ہے جس پر وہ خود اور اہلِ خانہ حکام کے شکر گزار ہیں
دوسری جانب مزدرو رہنما جاوید اختر نے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام محنت کشوں کی فلاح کے لیے ادارہ جاتی ہم آہنگی کی مثال ہے مزدور تنظیوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات سے محنت کش طبقے کو علاج اور سماجی تحفظ کے نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے