وزیر محنت سندھ سعید غنی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواں کی کراچی آمد پراستقبال

کراچی (محمد کامران / لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواں سہیل آفریدی کا کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے ہمراہ آنے والے کابینہ ارکان کو سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مہمان نوازی کے اس جذبے کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے

وزیر محنت سعید اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات صوبوں کے درمیان تعاون اور مستقبل میں سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر سندھ و خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام نے باہمی تعاون اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا