پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ورکرز گریوینس کمیٹی کا اجلاس، شکایات اور اسکالرشپ کیسز کا تفصیلی جائزہ

لاہور ( مدثر خان، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے چیئرمین ورکرز گریوینس کمیٹی سعد محمد چوہدری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیٹی ممبران نے گزشتہ میٹنگز میں موصول شکایات اور مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسکالرشپ کے لیٹ کیسز کو منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھیجا جا رہا ہے اور حتمی منظوری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ چیئرمین نے ممبران کی محنت اور کارکردگی کو سراہا اجلاس میں کمیٹی کے آئندہ پلانز اور ورکرز کے مسائل پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا

سعد محمد چوہدری نے اعلان کیا کہ ورکرز گریوینس کمیٹی کی اگلی میٹنگ ضلع شیخوپورہ میں ہوگی جہاں مزید شکایات، اسکالرشپ کیسز اور ورکروں کے مسائل کا جائزہ لے کر عملی اقدامات کیے جائیں گے