ملی لیبر فیڈریشن کی آئی پی ایچ لاہور میں مبینہ ناانصافیوں کی شدید مذمت
لاہور( زمان سیف، نمائندہ لیبر نیوز) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے مرکزی صدر رانا جبران نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور میں حافظ خلیل الرحمن کے خلاف مبینہ اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی
ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر عبدالمجید سالک نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور لوٹے گئے سامان کی ریکوری یقینی بنائی جائے
لاہور ملی لیبر فیڈریشن کے صدر چوہدری ابو ہریرہ خبردار کیا کہ اگر انصاف نہ ہوا تو آئین و قانون کے تحت احتجاج اور سڑکوں پر اقدام کا حق محفوظ ہے، جس کی ذمہ داری حکومت پنجاب پر ہوگی