پیکسار ایوری یونین الیکشن میں ایوری ورکرز پینل کی کامیابی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پیکسار ایوری یونین کے سال 2026 اور 2027 کے لیے ہونے والے انتخابات میں ایوری ورکرز پینل (مکا گروپ) کی کامیابی پر مزدور حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین کے صدر محمد سلیم نے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے
محمد سلیم نے صدر منتخب ہونے والے منصور قریشی، جنرل سیکریٹری فرقان علی اور دیگر تمام منتخب عہدیداران کو کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح محنت کشوں کے اعتماد اور ایوری ورکرز پینل کی اصولی جدوجہد کا نتیجہ ہے
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور یونین کو مزید مضبوط بنائے گا