بلوچستان میں معدنی شعبے کے لیے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

کوئٹہ ( لیبر نیوز کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیسک ) بلوچستان کے معدنی شعبے میں ترقی کے لیے پاکستان کے پانچ بڑے کاروباری گروپس نے تقریباً 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ لیک سٹی ہولڈنگز، فاطمہ گروپ، دین گروپ، ہلٹن گروپ اور سورتی گروپ چاغی میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں گے

یہ منصوبہ ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گلوبا کور منرلز لمیٹڈ کے مشترکہ معاہدے کے تحت عمل میں آئے گا۔ کان کنی کے مزدور رہنماوں کے مطابق اس اقدام سے بلوچستان میں امن، خوشحالی اور وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے

سرمایہ کاری سے صوبے کی معدنی ترقی اور معیشت مضبوط ہوگی، جبکہ مقامی نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔