پاکستان کی مزدور تنظیموں کی مزدور رہنما اقبال ابڑو کی گرفتاری کی شدید مذمت، فوری رہائی کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان میں محنت کش فیڈریشن، یونین، اور این جی اوز نے کراچی میں مزدور رہنما کامریڈ اقبال ابڑو کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مزدور پر حملہ پوری مزدور تحریک پر حملہ تصور کیا جائے گا، مزدور رہنما کی گرفتاری کو مزدوروں کی آئینی اور جمہوری جدوجہد کو دبانے کی کھلی کوشش قرار دیا ہے
ملی لیبر فیڈریشن، لیبر ٹرانسپرنسی، لیبر رائٹس کمیشن آف پاکستان، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، مزدور محاذِ عمل، مہران لیبر فیڈریشن، آئی ائی ایل ڈیموکریٹک ورکرز یونین، جرنل ٹائر اینڈ ربر کمپنی سی بی اے یونین سمیت دیگر مزدور تنظیموں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقبال ابڑو کا واحد قصور صنعتی علاقے میں محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے
تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ کامریڈ اقبال ابڑو کو فوری رہا کیا جائے اور ملک بھر میں مزدور رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، مزدور رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر جبر کا یہ سلسلہ نہ رکا تو ملک گیر منظم احتجاج کیا جائے گا