کراچی میں مزدوروں کی جبری برطرفیوں کا سلسلہ جاری، مزدور سراپا احتجاج

کراچی (لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی کے صنعتی اداروں کی جانب سے مزدوروں کی بلاجواز برطرفیوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کا سلسلہ رک نہ سکا۔ لطیف اینڈ سنز ٹیکسٹائل ملز کے محنت کشوں نے اپنے قانونی حقوق کی پامالی، تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی اور لیبر قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں مزدور محاذِ عمل کے رہنماؤں نے شرکت کر کے محنت کشوں سے یکجہتی کا اظہار کیا

مزدور محاذ عمل کے رہنماوں نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ مزدور دشمن پالیسیوں پر عمل کر رہی ہے، جو ملکی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اس عمل پر محکمہ محنت کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے

دوسری جانب محکمہ محنت سندھ میں لطیف اینڈ سنز ٹیکسٹائل ملز کے محنت کشوں کے کیس کی آج میں سماعت ہوئی، فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے نمائندہ، جبکہ مزدوروں کی جانب سے مزدور محاذِ عمل کے جوائنٹ سیکرٹری معشوق چانڈیو نے سرکاری حکام کے سامنے مؤقف پیش کیا