ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
سکھر (نمائندہ محمد اکرام، لیبر نیوز ویب ڈیسک) ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیرِ محنت و چیئرمین سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ سعید غنی کو ایک جامع چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے ملازمین کے دیرینہ مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے، چارٹر میں یوٹیلیٹی اور کنوینس الاؤنس، تعلیمی وظائف، پینشن فنڈ میں سالانہ اضافہ، ڈبل گریجویٹی، لیو انکیشمنٹ کی فوری ادائیگی، ہاؤسنگ اسکیم کا اجرا اور ہاؤس بلڈنگ لون کی حد 76 بنیادی تنخواہوں تک بڑھانے کا مطالبہ شامل ہے
ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسد صدیقی اور جنرل سیکرٹری منظور احمد کی قیادت میں وفد نے مؤقف اختیار کیا کہ شدید مہنگائی کے باعث ملازمین سخت مالی دباؤ میں ہیں اس کے علاوہ ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہتر طبی سہولیات اور پینشن برانچ کے قیام کی بھی سفارش کی گئی ہے
ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی کہ مطالبات گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور ہوں تا کہ ہزاروں خاندانوں کو ریلیف مل سکے

