مزدوروں کے مکانوں پر قبضہ ناقابل قبول ہے، سعید صالح جمانی

سکھر (نمائندہ محمد اکرام، لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان میں مزدروں کی فلاح و بہبود کے ادارے سندھ  ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سیکرٹری سعید صالح جمانی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے مکانوں پر کسی بھی قسم کا قبضہ ناقابل قبول ہے غیر قانونی قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی جائے گی، اصل اور مستحق مزدور ہی کالونی میں رہنے کے اہل ہیں اور کسی قسم کی کرائے داری یا غیر قانونی رہائش کو تسلیم نہیں کیا جائے گا

سیکرٹری سعید صالح جمانی نے لیبر کالونی سکھر کا دورہ کیا اور مزدوروں کے مکانوں کے تحفظ کے لیے واضح اور سنجیدہ اقدامات کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ کمیٹی نے 1024 فلیٹس میں سے 581 فلیٹس کی قانونی بنیاد پر صنعتی مزدوروں میں تقسیم کیئے جبکہ باقی رہ جانے والے 443 فلیٹس بھی میرٹ کے مطابق مزدروں کو الاٹ کیے جائیں گے

دورے کے دوران انہوں نے واگزار کرائے گئے فلیٹس کی تالہ بندی، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور رہائشیوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی