ڈاک لیبر کی بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

کراچی (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے خاتمے کے خلاف کراچی ڈاک لیبر کے محنت کشوں کی جانب سے بھوک ہڑتال پانچویں روز بھی جاری ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہر قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ شدید مشکلات کے باوجود محنت کش اپنے جائز مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے

مزدوروں کے مطابق بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے، تاہم تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے مطالبات کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ رہنماؤں نے کہا کہ اداروں کی بے حسی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے اور محنت کش جسمانی و مالی دباؤ کا شکار ہیں

ڈاک لیبر سے منسلک رہنماؤں نے واضح کیا کہ مزدور، کسان اور غریب کے حقوق کی جدوجہد کسی صورت ترک نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری اور عملی اقدامات تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی