پیپلز لیبر بیورو کا پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری اور ڈاک لیبر بورڈ کے خاتمے کے خلاف احتجاج
کراچی (نمائندہ امیر صدیقی، لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز لیبر بیورو نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ڈاک لیبر بورڈ کے خاتمے کے فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے، اسٹیل مل کو بحال کیا جائے اور ڈاک مزدوروں کے ادارے ختم کرنے کا اقدام روکا جائے
کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں بڑی تعداد میں محنت کش شریک ہوئے، پیپلز لیبر بیورو کے رہنما چوہدری منظور احمد ، حبیب الدین جنیدی، اسلم سموں سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ نجکاری اور ادارہ جاتی بندشوں کے باعث محنت کش طبقہ بے روزگاری اور عدم تحفظ کا شکار ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کی فروخت سے مزدوروں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں
مزدور رہنماوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ حکومت قومی اثاثوں کا تحفظ کرے اور تمام محنت کشوں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کرے