سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف وفد کی وزیرِ محنت سندھ کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات

کراچی ( نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک )  سندھ سوشل سیکورٹی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی اور سینئر نائب صدر ظفر علی برڑو نے وزیرِ محنت سندھ سعید غنی کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے

ملاقات میں سروس اسٹرکچر، 20 فیصد ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیگر انتظامی معاملات سمیت میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، وفد نے مسائل کے پس منظر اور عملے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیاوزیرِ محنت سندھ  کے کوآرڈینیٹر محمد خان ابڑو نے مؤقف سننے کے بعد متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ زیرِ بحث معاملات کا جائزہ لے کر انہیں جلد نمٹایا جائے

 ملاقات کے اختتام پر اس بات پر زور دیا گیا کہ مسائل کے حل کے لیے مقررہ طریقۂ کار کے مطابق اقدامات کیے جائیں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے آئندہ پیش رفت سے متعلق رابطہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا