پی آئی اے نجکاری: ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ دینے کی تجویز

اسلام آباد (نمائندہ اسامہ قذافی، لیبر نیوز ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں اہم پیش رفت متوقع ہے، جس کے تحت کل اسلام آباد میں بولی کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق حکومت پی آئی اے کے 75 فیصد حصص فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بولی کے عمل سے قبل نجکاری کمیشن بورڈ ریزرو پرائس کی منظوری دے گا، جس کے بعد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے حتمی اجازت حاصل کی جائے گی

ذرائع کے مطابق کوالیفائی کیے گئے تین کنسورشیم صبح پونے گیارہ بجے اپنی بولیاں جمع کرائیں گے۔ نجکاری منصوبے میں پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ دینے کی تجویز شامل ہے، جسے محنت کشوں کے لیے اہم ریلیف قرار دیا جا رہا ہے

حکام کا کہنا ہے کہ کامیاب بولی دہندہ کو باقی 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی جائے گی، جبکہ مزدور حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نجکاری کے عمل میں ملازمین کے حقوق اور روزگار کے تحفظ کو ترجیح دی جائے