سرکاری ملازمین کے لیے این او سی لازمی، ایف پی ایس سی کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد (لیبر نیوز ویب ڈیسک) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سرکاری ملازمین کے لیے این او سی کے بغیر سی ایس ایس اور دیگر اسامیوں کے امتحانات میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو سی ایس ایس سمیت دیگر تقرری امتحانات میں شرکت کے لیے پیشگی این او سی اور محکمانہ اجازت نامہ جمع کرانا لازمی ہوگا
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے سرکاری ملازمین درخواست کے ساتھ این او سی اور اجازت نامہ آن لائن جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ مزید یہ کہ محکمانہ اجازت کے ریفرنس نمبر اور اجرا کی تاریخ درج کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے
ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ این او سی یا اجازت نامہ جمع نہ کرانے کی صورت میں امیدواروں کی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی اور ایسے ملازمین کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ فیصلہ شفافیت اور نظم و ضبط کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے