سیسی کے ولیكا اسپتال میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب
کراچی (نمائندہ، امیر صدیقی) سندھ سوشل سیکیورٹی کے ولیكا اسپتال میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ستائیس دسمبر کی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، دعائیہ تقریب سی بی اے کے نائب صدر ماما سرور، تاج خان اور خورشید علی خان نے منعقد کی،
اس موقع پر شرکا نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مزدور دوست پالیسیوں، محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاحی اصلاحات کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں شہید محترمہ کی مزدور حقوق کی جدوجہد پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں مقررین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مزدوروں اور کمزور طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی
تقریب میں پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے سیسی کے چیئرمین اعجاز عباسی، پیپلز پیرا میڈیکل سندھ کے چیئرمین آغا علی نقوی، صدر ذوالفقار، ریکارڈ انچارج حسین نواز، ولیكا یونٹ کے صدور اور اسپتال کے ملازمین نے شرکت کی