پاکستان، قطر کا صنعتی و تجارت سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد ( نمائندہ / لیبر نیوز ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی کی ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شیخ فیصل پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔
وزیراعظم نے قطر کو اہم علاقائی شراکت دار قرار دیتے ہوئے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کیے اور قطری سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی فریم ورک تحت شراکت داری کی دعوت دی۔
قطری وزیر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مفاہمت کو عملی تعاون میں بدلنے اور رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔