کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندہ جرگہ کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ، لیبر نیوز ویب ڈیسک) وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے نمائندہ جرگہ نے وزارت میں ملاقات کی، جس میں ملازمین نے اپنے مسائل اور مطالبات تفصیل کے ساتھ پیش کیے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت محنت کشوں کے جائز مطالبات کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ اور ادارہ جاتی مسائل کا حل شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے موقع پر ہی چیئرمین کے پی ٹی اور وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے مسائل پر بات چیت کی اور متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔