محنت کش خواتین کے لئے ڈے کیئر سنٹرز کا آغاز کردیا گیا

لاہور : محکمہ لیبر کے زیر اہتمام مزدوروں کو کام کی جگہوں پر حادثات سے بچاؤ کی حکمت عملی پر اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر اور جرمنی کے 40 رکنی وفد کی اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شرکت کی

صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب نے جرمن وفد کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جرمن وفد کے دورہ سے مزدوروں کے لئے بہتر پالیسی سازی میں مدد حاصل ہو گی

صوبائی وزیر لیبر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار مزدوروں کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبر کالونیاں قائم کی جارہی ہیں مزدوروں کی آگاہی کے لئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تحت میڈیا کمپین کا آغاز کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب ٹیکسائل میں کام کرنے والے مزدوروں کی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات کررہی ہے۔ صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہی پاکستانی عوام کے لئے کام کرنا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں