پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ کے نئے عہدیداروں کی منظوری، اعلامیہ جاری

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) حکومتِ سندھ کے ادارے رجسٹرار ٹریڈ یونینز، ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر نے پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سی بی اے کی نئی باڈی اور عہدیداروں کی تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

محکمہ محنت سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونین کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر آئینی ضوابط کے تحت نئے عہدیداروں کا اندراج کر لیا گیا ہے

نئی منظور شدہ باڈی میں ایم منتخب عالم کو صدر، محمد راحیل کو سینئر نائب صدر، اعظم علی کو نائب صدر اور عبدالغنی کلہوڑو کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں عبداللطیف میمن، کامران علی شیخ اور جمیل سولنگی کو جوائنٹ سیکریٹریز، جبکہ ندیم بلوچ کو سیکریٹری لیگل افیئرز اور یاسر علی کھوہاوڑ کو فنانس سیکریٹری تسلیم کر لیا گیا ہے۔ یونین قیادت نے اس پیش رفت کو محنت کشوں کے حقوق کی جدوجہد میں اہم کاوش اور آئینی کامیابی قرار دیا ہے