یو این آئی گلوبل یونین کا آے آئی محنت کشوں کے حقوق پر عالمی اجلاس

اسپین ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) بی پی او  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کشوں کے حقوق، اجتماعی سودے کاری اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کے ضوابط کے حوالے سے اسٹاک ہوم میں دو روزہ بین الاقوامی فورم منعقد ہوا

یو این آئی گلوبل یونین کی میزبانی میں ہونے والے اس اجلاس میں ٹیلی پرفارمنس اور کونسینٹرکس جیسی بڑی عالمی کمپنیوں میں یونین سازی، ڈیٹا ورکنگ، اور الگورتھمک مینجمنٹ سے پیدا ہونے والے بیروزگاری کے خطرات پر غور کیا گیا

اسپین کی قانون ساز اور سابق ڈائریکٹر جنرل لیبر ویرونیکا مارٹنیز باربیرو نے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ  اے آئی کی آمد محض نئی ٹیکنالوجی کا نفاذ نہیں بلکہ یہ طے کرنے کا عمل ہے کہ کون کس پر حکمرانی کرے گا، لہٰذا لیبر قوانین کے ذریعے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے

کانفرنس میں مواد کی نگرانی اور اے آئی ڈیٹا کی تیاری کرنے والے ورکرز کے نفسیاتی تحفظ کو پیشہ ورانہ بیماری کے طور پر تسلیم کرنے اور ان کے لیے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔