اٹلی میں ایپل کمپنی کےمزدروں کی ہڑتال، لال پرچم لہرا دیا

میلان ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) اٹلی میں ایپل کے 1600 سے زائد محنت کشوں نے نئے آئی فون 18 پرو کی عالمی سطح پر فروخت کے پہلے ہی دن کام کے خراب حالات اور بڑھتے ہوئے بوجھ کے خلاف مکمل ہڑتال کر دی ہے۔

میلان میں ایپل کے مرکزی فلیگ شپ اسٹور کے باہر درجنوں کارکنوں نے لال پرچم لہراتے ہوئے اور سیٹیاں بجاتے ہوئے احتجاج کیا۔ ٹریڈ یونینز کے مطابق نیا فون مارکیٹ میں آنے سے عملے پر کام کا دباؤ انتہائی بڑھ جاتا ہے جبکہ ان کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی

لیبر یونینز نےمطالبہ کیا ہے کہ نیا عملہ بھرتی کیا جائے، عارضی ملازمین کو مستقل اور پارٹ ٹائم ورکرز کو فل ٹائم کام کا موقع دیا جائے۔ دوسری جانب ایپل ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹورز معمول کے مطابق کھلے ہیں اور کمپنی ملازمین کو مارکیٹ سے بہتر مراعات اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔